Duration 3:00

Bihar me urdu, Ansari Faiz | | بہار میں اردو کے ساتھ نا انصافی | | انصاری فیض کی آواز | | تحریر خالد مبشر Maroc

Published 18 Aug 2020

*بہار میں اردو کا گلہ گھونٹنے کی سرکاری سازش* *ہائی اسکولوں میں اردو کو لازمی کے بجائے اختیاری مضمون بنایا جارہا ہے* محکمہء تعلیم، حکومتِ بہار کے جوائنٹ سکریٹری نے تعلیمی افسران کے نام ایک سرکلر (سرکلر نمبر 799 مورخہ 15 مئی 2020 ) جاری کیا ہے جس کی رو سے بہار کے ہائی اسکولوں میں اردو لازمی (Compulsory) کے بجائے اختیاری (Optional) پرچہ قرار پاتا ہے۔اس سرکلر کے تحت اب ہائی اسکولوں میں اردو کے لئے الگ سے اساتذہ کی بحالی نہیں ہوگی بلکہ سنسکرت یا بنگلہ یا اردو میں سے کسی ایک پرچے کے لیے اساتذہ کا تقرر ہوگا۔ بہار سرکار نے اردو کا گلہ گھونٹنے کی سنگین سازش رچی ہے۔یہ بہار میں اردو کے قتل کا سرکاری اقدام ہے اور بہار کی تاریخ میں اردو کے خلاف یہ اب تک کا سب سے خطرناک منصوبہ ہے۔ حیرت ہے کہ ڈھائی ماہ تک یہ سرکلر تقریباً مخفی رہا۔مجھے اس حوالے سے میرے عزیز دوست ڈاکٹر ظریف احمد (صدر،تحریک اردو ادب کشن گنج بہار) نے تین تحریروں کے لنکس ارسال کرکے اس مسئلے کی طرف توجہ دلائی۔وہ تینوں لنکس اسفادہء عام کے لیے پیشِ خدمت ہیں : (1) مفتی ثناءالھدیٰ قاسمی : https://urdu.millattimes.com/archives/58443 (2) قمر مصباحی: https://m.dailyhunt.in/news/india/urdu/baseerat+ online-epaper-baonline/-newsid-n198422044 (3) ڈاکٹر سید احمد قادری: http://www.dailymeezan.com/2020/07/21/% D8%AD%DA%A9%D9%88%D9%85%D8%AA-%D8%A8%DB%81%D8%A7%D8%B1%D8%8C-%D9%85%D8%AA%D9%86%D8%A7%D8%B2%D8%B9%DB%81-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88-%D9%85%D8%AE%D8%A7%D9%84%D9%81-%D8%B3%D8%B1%DA%A9-2/ ملک بھر کی اردو برادری سے میری پرزور اپیل ہے کہ وہ اس کے خلاف ہر سطح پر شدت سے آواز اٹھائیں اور اس وقت تک دم نہ لیں جب تک حکومت یہ سرکلر واپس نہیں لے لیتی ہے۔ اس سلسلے میں میری درج ذیل تجاویز ہیں : (1) گورنر بہار، وزیراعلیٰ بہار، وزیر تعلیم بہار اور محکمہء تعلیم بہار کے اعلٰی عہدیداران سے ملاقات کیجیے اور انھیں میمورنڈم سونپئے۔ (2) گورنر بہار، وزیراعلیٰ بہار، وزیر تعلیم بہار اور محکمہء تعلیم بہار کے اعلیٰ عہدیداران کے نام خطوط میل کیجیے۔ (3) اپنے ایم ایل اے سے مل کر ان سے کہئے کہ وہ اس مسئلے کو اسمبلی میں اٹھائیں، وزیراعلیٰ اور وزیر تعلیم کو خط لکھیں اور پریس کانفرنس کریں۔ (4) آپ خود بھی ضلع انتظامیہ کے توسط سے حکومت بہار کو میمورنڈم ارسال کریں۔ (5) دستخطی مہم چلائیں۔ (6) اردو، ہندی اور انگریزی اخبارات، نیوز پورٹلس اور چینلس کے ذریعے بیان جاری کریں۔ (7) تمام اردو تنظیمیں متحدہ و مشترکہ وفاق بنا کر پرزور اور ہمہ گیر تحریک چلائیں ۔ (8) فیس بک، واٹس ایپ، ٹوئیٹر ہیش ٹیگ اور دیگر سوشل میڈیا کے ذرائع سے اس کے خلاف شدت سے مہم چھیڑیں۔ (9) اردو کے اساتذہ بالخصوص اس تحریک کا حصہ بنیں ۔ (10) بڑی تعداد میں صحافی حضرات اس مسئلے پر اپنے کالم ہندوستان کے تمام اخبارات و رسائل اور پورٹلس میں شائع کریں۔ (11) والدین بڑی تعداد میں حکومت کے اس فیصلے کے خلاف وزیر اعلیٰ اور اعلیٰ حکام کو خطوط میل کریں۔ *ڈاکٹر خالد مبشر* *اسسٹنٹ پروفیسر شعبہء اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی* *بانی صدر ، غلام محمد یحییٰ فاؤنڈیشن* ____ ____ ____ تحریر. جناب خالد مبشر آواز. انصاری فیض

Category

Show more

Comments - 46